ہنوئی(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آ ف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے رکن چھو چھنگ شان کی قیادت میں سی پی سی کے وفد نے ویتنام کا چار روزہ دورہ کیا ہے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی تاریخ اور ادب کے ادارے کے سربراہ چھو چھنگ شان نے ویتنام میں زندگی کے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے لیے 20ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے عزم کے بارے میں ایک بریفنگ میں شرکت کی۔
چھو نے ویتنام میں ویتنام کمیونسٹ پارٹی (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ایک رکن اور ہو چی منہ قومی سیاسی اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور مرکزی نظریاتی کونسل کے صدر نگوین شوان تھانگ، سی پی وی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے سیکرٹری اور سی پی وی مرکزی کمیٹی کے خارجہ تعلقات کے کمیشن کے چیئرمین لی ہوآئی ٹرنگ، سی پی وی مرکزی کمیٹی کے اطلاعات و تعلیم کے کمیشن کے موجودہ نائب سربراہ لائی شوان مون اورہو چی منہ شہر کی عوامی کمیٹی کے چیئرمین پھان وان مائی کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران تیسرے مکمل اجلاس کے عزم کی مکمل تشہیر کی۔
ویتنام کی جانب سے سی پی سی کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کی اہمیت کو سراہا گیا اور چین کے ساتھ روابط اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تاکہ ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ ویتنام۔چین کمیونٹی کی تعمیر کی جا سکے جو تزویراتی اہمیت کی حامل ہو۔
