اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، بیجنگ کے سابق نائب میئر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے...

چین، بیجنگ کے سابق نائب میئر کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ سے نکال دیا گیا

بیجنگ(شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ کے سابق نائب میئر گاؤ پھنگ کو پارٹی کے نظم و ضبط  اور قوا نین کی خلاف ورزی پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) سے نکالتے ہوئے عوامی عہدے سے بھی برطرف کردیا گیا ہے۔

چین کے انسداد بدعنوانی ادارے نے منگل کے روز بتا یا کہ گاؤ کے خلاف یہ فیصلہ  سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ اور قومی نگراں کمیشن کی تحقیقات کےبعد کیا گیا ۔ گاؤ بیجنگ بلدیہ حکومت کے سرکردہ پارٹی ارکان گروپ کے سابق رکن بھی تھے۔

تحقیقات کے مطابق گاؤ نے ضیافت قبول کرکے پارٹی کے کفایت شعاری ضابطے کی خلاف ورزی کی جو فرائض کی انجام دہی میں غیر جانبداری پر سمجھوتہ ہوسکتا ہے۔وہ سرکاری تقرریوں میں دوسروں کو فائدہ دیتے ہوئےغیر قانونی طور پر اسٹاک کی تجارت میں مصروف رہے۔

گاؤ کو بھرتیوں ، ترقیوں ، کاروباری امور اور مںصوبوں کے ٹھیکوں میں دوسروں کو فائدہ دینے کےلئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا مرتکب بھی پایا گیا  جس کے عوض انہوں نے بھاری رقم اور جائیداد قبول کیں۔

انسداد بدعنوانی ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے فرائض سے غفلت برتی جس سے قومی مفاد کو شدید نقصان پہنچا۔

انسداد بدعنوانی ادارے نے کہا  ہے کہ گاؤ فرائض سے متعلق سنگین بدانتظامی کے مرتکب ہوئے ہیں، ان پر رشوت لینے اور فرائض کو نظراندازکرنے کا بھی شبہ ہے۔

پارٹی کے قواعد و ضوابط اور قوانین کے تحت انہیں پارٹی سے نکالنے، عوامی عہدے سے ہٹانے اور ناجائز فوائد کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انسداد بدعنوانی ادارے کے مطابق اس معاملے کو نظرثانی اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کو بھیجا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!