اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے طیاروں کے پروں کے لیے سپیکٹرم ڈیٹا بیس کا آغاز...

چین نے طیاروں کے پروں کے لیے سپیکٹرم ڈیٹا بیس کا آغاز کر دیا

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں کمرشل ائیرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) کے پیداواری مرکز میں چین کے بڑے مسافر طیارے سی 919  کی حوالگی کی تقریب ۔(شِنہوا)

شی آن (شِنہوا) چین نے شمال مغربی صوبہ شانشی کے شہر شی آن میں طیاروں کے اپنے پہلے ونگ ٹائپ سپیکٹرم کی رونمائی کردی ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم تانگ چھانگ ہونگ نے کہا کہ ہوائی جہاز کے پروں کا ڈیزائن ہوا بازی کی صنعت کی بنیاد ہے اور چین کی ہوا بازی کی ٹیکنالوجی کی آزادانہ جد یدیت میں معاونت کے لئے اہم ٹیکنالوجی بھی ہے۔

طیارے کے پر طیاروں کی ایروڈائنامک کارکردگی اور پرواز کے استحکام کا تعین کرتے ہیں۔ یہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل طیارے کے پروں کا پہلا پروفائل سپیکٹرم ہے جس میں ایک ہزار سے زائد پروں کی اقسام اور صنعتی استعمال کے لئے ایک ڈیٹا بیس شامل ہے۔

یہ سپیکٹرم شمال مغربی پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی 30 سالہ تحقیقی کامیابی ہے، جو سپیکٹرم کی اہم معمار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!