چین کے مشرقی صوبہ انہوئی میں 2024 کی پہلی 3 سہ ماہی کے دوران سامان کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کی قدر گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح 628.27 ارب یو آن (تقریباً 88.32 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔ (شِنہوا)
ہیفے(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے انہوئی میں 2024 کی پہلی 3 سہ ماہی کے دوران سامان کی مجموعی درآمدات اور برآمدات کی قدر گزشتہ سال کی نسبت 6.3 فیصد اضافے کے ساتھ بلند ترین سطح 628.27 ارب یوآن (تقریباً 88.32 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی ہے۔
ہیفے کسٹمز کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ صوبے کی غیر ملکی تجارت اس عرصے میں 600 ارب یوآن سے تجاوز کرگئی ہے۔
جنوری سے ستمبر کے عرصے کے دوران صوبے کی برآمدات گزشتہ سال کی نسبت 8.5 فیصد اضافے سے 419.85 ارب یوآن ہوگئیں جبکہ اس کی درآمدات 2.2 فیصد اضافے سے 208.42 ارب یوآن ہوگئیں۔
نجی کمپنیوں نے صوبے کی غیرملکی تجارت کی شرح میں اہم کردار ادا کیا۔ پہلے 9 ماہ کے دوران نجی کمپنیوں کی تجارتی مالیت 4.8 فیصد ترقی کے ساتھ 314.93 ارب یوآن ہوگئی۔
اس عرصے کے دوران انہوئی کی اپنے اہم تجارتی شراکت داروں یورپی یونین، آسیان اور امریکہ کے ساتھ تجارت بالترتیب 84.65 ارب یوآن، 72.08 ارب یوآن اور 71.32 ارب یوآن ہوگئی۔
اس عرصے کے دوران صوبے کی مکینیکل اور برقی مصنوعات کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہوا جو برآمدات کی مجموعی قدر کا 70 فیصد سے زائد ہے۔ گاڑیوں کی برآمدات 29.5 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 81 ہزار گاڑیوں تک پہنچ گئی جو پورے چین میں سرفہرست رہی۔
