اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین سٹیل کے شعبے کی مستحکم کارکردگی اور ساخت بہتربنانے میں تعاون...

چین سٹیل کے شعبے کی مستحکم کارکردگی اور ساخت بہتربنانے میں تعاون کرے گا

چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ما آن شان میں چائنہ باؤ گروپ ماسٹیل ریل ٹرانزٹ میٹریلز ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (ایم آر ٹی) کی ورکشاپ میں کارکن  گاڑیوں کے پہیے پیک کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) نے کہا ہے کہ چینی حکام نے سٹیل کی صنعت کی مستحکم کارکردگی اور ساخت کی بہتری کے لئے ایک لائحہ عمل جاری کیا ہے۔

وزارت صنعت اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی (ایم آئی آئی ٹی) اور چار دیگر سرکاری اداروں کی طرف سے مشترکہ طور پر جاری کردہ لائحہ عمل کے مطابق 2025 سے 2026 تک چین کی سٹیل کی صنعت کو چاہیے کہ اپنی پیداوار میں سالانہ تقریباً 4 فیصد اضافہ کرے۔ ساتھ ہی معیشت کی کارکردگی بہتر، منڈی میں طلب و رسد میں توازن اور صنعت کے ڈھانچے کو زیادہ بہتر بنایا جانا چاہیے۔

لائحہ عمل میں مزید کہا گیا ہے کہ سٹیل کے شعبے کے صنعتی نظم و نسق کو مضبوط کیا جانا چاہیے تاکہ پسماندہ اور غیر موثر پیداواری صلاحیت کو ختم کیا جا سکے، مسابقتی اداروں کی حمایت کی جا سکے اور منڈی میں توازن کو فروغ دیا جا سکے۔

لائحہ عمل کے مطابق سٹیل کی صنعت میں نئی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا جانا چاہیے تاکہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی بڑھائی جا سکے، بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والے مواد کا معیار بہتر ہو اور خام مال اور ایندھن کی فراہمی مستحکم رہے۔

لائحہ عمل میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ سٹیل کی صنعت میں موثر سرمایہ کاری کو وسعت دی جائے تاکہ تکنیکی ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور ماحولیاتی بہتری کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔

تعمیرات، نقل و حمل اور بنیادی شہری سہولتوں میں سٹیل کے ڈھانچوں کے استعمال کو وسعت دی جانی چاہیے تاکہ صارفین کی کھپت کی ممکنہ صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

لائحہ عمل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سٹیل کے شعبے میں کھلے پن اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!