چینی صدر شی جن پھنگ چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کے چھیان دونگ نان میاؤ اور دونگ خود مختار پریفیکچر کی کاؤنٹی لی پھنگ کے گاؤں ژاؤ شنگ میں خصوصی صنعت کے مقامی مرکز کا معائنہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے شہری امور سے متعلق تقاریر کے اقتباسات پر مشتمل ایک کتاب مرکزی پارٹی لٹریچر پریس نے شائع کردی ہے۔
یہ کتاب 6 موضوعات پر مشتمل ہے اور نومبر 2012 سے جولائی 2025 تک شی جن پھنگ کے 160 سے زائد اہم تقاریر اور تحریروں سے 224 اقتباسات پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ اقتباسات پہلی بار عام کئے گئے ہیں۔
پبلشر کے مطابق یہ تقاریر شہری امور کے کام میں اصلاحات اور اختراع کو گہرا کرنے، آبادی کی بڑھتی ہوئی عمر کے تناظر میں قومی حکمت عملی کے نفاذ کو فروغ دینے اور سماجی نظم و نسق کے کام کو بہتر بنانے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔
