اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچینی وزیرِاعظم کا امریکی کانگریس سے دو طرفہ تبادلے اور تعاون کے...

چینی وزیرِاعظم کا امریکی کانگریس سے دو طرفہ تبادلے اور تعاون کے لئے سہولت کاری پر زور

چینی وزیرِاعظم لی چھیانگ اور امریکی کانگریس کے وفد کے ارکان بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کررہےہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں امریکی کانگریس کے ایک وفد سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ چین اور دو طرفہ تعلقات کو درست زاویے سے دیکھے، تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں فعال سہولت کاری کریں اور چین-امریکہ دوستی اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چونکہ چین اور امریکہ دنیا کے دو بڑے بااثر ممالک ہیں، اس لئے ان کے درمیان مستحکم، صحت مند اور پائیدار دو طرفہ تعلقات کا قیام دونوں فریقین کے مشترکہ مفاد میں ہے اور عالمی برادری کی توقعات کے بھی مطابق ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال کئی بار ٹیلی فون پر بات کی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ چین اور امریکہ کو مکالمے اور تعاون کو فروغ دینا چاہیے تاکہ دو طرفہ تعلقات کو اگلے مرحلے میں بہتر سمت میں لے جایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے لئے کام کرنے کو تیار ہے اور امید کرتا ہے کہ امریکہ بھی اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا تاکہ دونوں ممالک اور پوری دنیا کو فائدہ پہنچایا جاسکے۔

وزیرِاعظم لی چھیانگ نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ کو مشترکہ ترقی کے لئے شراکت دار بننا چاہیے، ایک دوسرے کے ساتھ خلوص سے پیش آنا چاہیے، ایک دوسرے کو مضبوط کرنا چاہیے اور باہمی کامیابی حاصل کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ برابری، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے ایک دوسرے کے خدشات کو دور کرنے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!