چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پیپلز بینک آف چائنہ کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک کے گورنر پان گونگ شینگ نے کہا ہے کہ 14 ویں 5 سالہ منصوبے کی مدت (2021-2025) کے دوران چین کی ٹیکنالوجی سے وابستہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی کاروباری کمپنیوں (ایس ایم ایز) کو دیئے جانے والے قرضوں میں سالانہ اوسطاً 20 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
پیر کے روز پان نے مزید کہا کہ اسی عرصے کے دوران چھوٹے اور انتہائی چھوٹے کاروباروں کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی ترقی کے منصوبوں کے لئے دیئے جانے والے قرضوں میں بھی سالانہ اوسطاً 20 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔
