اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغان وزیر...

ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے، افغان وزیر خارجہ

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ بگرام ایئر بیس تو دور کی بات ہم ایک انچ زمین بھی امریکا کو نہیں دیں گے۔

امریکی صدر کے بیان کے جواب میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین پر کسی غیر ملکی فوج کو آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، امریکا افغانستان کو تسلیم کرے تب بھی ایک انچ زمین امریکا کے حوالے نہیں کریں گے۔

قبل ازیں افغان حکومت کے نائب ترجمان حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کیلئے اپنی خودمختاری اور سرزمین اہم ہے، دو طرفہ مذاکرات میں امریکا پر واضح کردیا۔ کہا دوحہ معاہدے میں طے ہوا تھا کہ امریکا دوبارہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

افغان ترجمان نے کہا کہ تمام ممالک سے متوازن معاشی مفاد پر مشتمل دوطرفہ تعلقات چاہتے ہیں۔ واشنگٹن کو ماضی کی ناکامیوں اور تجربوں کو دہرانے کے بجائے حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا چاہیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!