منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچھنگ ڈو ورلڈ گیمز اپنے جوبن پر، رنگا رنگ ایونٹ کے شاندار...

چھنگ ڈو ورلڈ گیمز اپنے جوبن پر، رنگا رنگ ایونٹ کے شاندار انتظامات نے غیر ملکی مہمانوں کو دنگ کر دیا

اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): ہونگ لیانگ، نمائندہ شِنہوا

"چھنگ ڈو میں ورلڈ گیمز بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ غیر ملکی مہمان اور کھلاڑی اس ایونٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ پانڈا کے حوالے سے شہرت رکھنے والے اس میزبان شہر کے  بارے میں ان کے تاثرات کیا ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پاسکل زیلر، پراجیکٹ منیجر، انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن

"میری رائے میں یہاں سب کچھ نہایت منظم ہے اور تیاری بھی بہت بہتر رہی ہے۔ اور ظاہر ہے کہ یہاں کے لوگوں کی مسکراہٹ اور اُن کی لگن نے سب کچھ خاص بنا دیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): کلاز ٹوبیاسن، اسپورٹس ڈائریکٹر، جوجتسو ڈنمارک

"یہاں بہت سے رضاکار ہیں۔ وہ شاندار کام کر رہے ہیں۔ وہ واقعی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): کیلن پیلن ہینٹیگ، میڈیا اسٹاف ممبر، کینیڈا ویمنز لیکروس سکسز ٹیم

"ہم کسٹمز سے بہت تیزی سے گزر گئے اور پھر ورلڈ گیمز کے عملے نے فوراً ہمیں رہنمائی دی کہ ہمیں کہاں جانا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): یرزی رافیل انتونووچ، ریفری، انٹرنیشنل اورینٹیئرنگ فیڈریشن

"یہ اعلیٰ درجے کی تنظیم ہے، نہ صرف ہمارے کھیل کی بلکہ پورے ورلڈ گیمز کی۔”

کھیلوں کا جوش و جذبہ صرف میدانوں تک محدود نہیں بلکہ پورے شہر میں بکھرا ہوا نظر آتا ہے۔

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): ہونگ لیانگ، نمائندہ شِنہوا

"چھنگ ڈو میں تقریباً 10 ہزار کلومیٹر طویل گرین ویز کا جال بچھا ہے جہاں مقامی لوگ جاگنگ یا سائیکل چلا سکتے ہیں۔ کچھ غیر ملکی مہمانوں نے بھی اس کا لطف اٹھایا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): الیگزینڈر کلائی، نمائندہ امریکہ، انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن

"جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ چھنگ ڈو کا گرین وے ہے۔ لوگ یقین ہی نہیں کر پاتے کہ پورے شہر کے بیچوں بیچ ایک پارک نما شاہراہ بھی موجود ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 6 (انگریزی): پاسکل زیلر، پراجیکٹ منیجر، انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو جی اے)

"میں شام کے وقت دوڑنے جاتا رہا ہوں۔ پارک میں گیا ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں ورزش کرنے کے لئے نکلتے ہیں حتیٰ کہ رات گئے بھی سرگرم رہتے ہیں۔ چھنگ ڈو میں مختلف طریقوں سے کھیلوں کا لطف اٹھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔”

اسٹینڈ اپ 3 (انگریزی): ہونگ لیانگ، نمائندہ شِنہوا

"چین میں روبوٹ کی تیار کردہ  کافی پینا کوئی نئی بات نہیں۔ یہ تو بس ٹیکنالوجی سے جُڑی اُس طرزِ زندگی کا ایک پہلو ہے جس نے دنیا بھر سے آئے مہمانوں کو چین کے جدید چینی طرزِ زندگی کی سہولتوں اور نفاست سے لطف اٹھانے کا موقع دیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 7 (انگریزی): وولف گینگ فیگےلورینز، نائب صدر، انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن

"میں نے یہاں بے شمار نئی گاڑیاں دیکھیں۔ ان میں زیادہ تر بجلی سے چلنے والی تھیں اور سبھی بہت شاندار لگ رہی تھیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 8 (انگریزی): مائیکل فری، نمائندہ سوئٹزرلینڈ، انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن

"میں نے گاڑی دیکھی جو بغیر ڈرائیور کے چل رہی تھی۔ یہ میرے لئے بالکل نیا تجربہ تھا۔”

ساؤنڈ بائٹ 9 (انگریزی): مائیکل فری، نمائندہ سوئٹزرلینڈ، انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن

"یہ ایک بہت جدید ملک ہے جس میں فطرت کے بے شمار رنگ ہیں۔ یہ امتزاج واقعی دل موہ لینے والا ہے۔”

چھنگ ڈو ورلڈ گیمز میں 110 سے زائد ممالک اور خطوں کے 6 ہزار 600 سے زیادہ ایتھلیٹس اور عہدیدار شریک ہوئے۔ چین اور عالمی برادری کے درمیان روابط مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔ ویزہ قوانین کو آسان بنانے کے لئے چین نے 75 ممالک کے ساتھ یکطرفہ ویزہ فری داخلہ اور دوطرفہ ویزہ استثنیٰ کے معاہدے متعارف کرائے ہیں۔ ورلڈ گیمز کے بعض شرکاء نے اس پالیسی کی سہولت سے فائدہ بھی اٹھایا۔

ساؤنڈ بائٹ 10 (انگریزی): یرزی رافیل انتونووچ، ریفری، انٹرنیشنل اورینٹیئرنگ فیڈریشن

"میں بہت خوش ہوں کیونکہ میرے ملک کا نام اُن ممالک کی فہرست میں شامل ہے جنہیں چین میں داخلے کے لئے ویزا کی ضرورت نہیں۔”

سہل پالیسیوں نے عوام کے درمیان روابط کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ اور چھنگ ڈو کے لوگوں کی مہمان نوازی اور کشادہ دلی نے ورلڈ گیمز میں شریک کھلاڑیوں اور حکام پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 11 (انگریزی): مائیکل فری، نمائندہ سوئٹزرلینڈ، انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن

"آپ بہت کشادہ دل ہیں۔ ہمیں خوش آمدید کہتے اور ہماری مدد کرتے ہیں۔ آپ سب بے حد دوستانہ مزاج رکھتےہیں۔ یہ میری زندگی کا سب سے شاندار سفر تھا۔”

ساؤنڈ بائٹ 12 (انگریزی): الیگزینڈر کلائی، نمائندہ امریکہ، انٹرنیشنل کاسٹنگ اسپورٹ فیڈریشن

"انہیں کسی سے بات کرنے میں کوئی جھجک نہیں۔ آپ نے ابھی دیکھا، کچھ بچے ہمارے پاس آئے اور کہا کہ کیا ہم ساتھ کھیل سکتے ہیں؟”

ساؤنڈ بائٹ 13 (انگریزی): پاسکل زیلر، پراجیکٹ منیجر، انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن (آئی ڈبلیو جی اے)

"یہاں کے لوگ انتہائی دوستانہ مزاج رکھتے اور  کھلے ذہن کے مالک ہیں۔ وہ ہر وہ کام کرنے کو تیار ہیں جو اس ایونٹ کو شاندار بنانےکے لئے  ضروری ہے۔”

ورلڈ گیمز ایک کھڑکی ہیں جو دنیا کے سامنے چھنگ ڈو کی ہمہ پہلو خوبصورتی کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہاں آپ کو نہ صرف دلکش پانڈاز ملیں گے بلکہ جدت پسندی، کشادہ دلی اور  سب کو ساتھ لے کر چلنے کا جذبہ بھی دکھائی دے گا جو چین کی تیز رفتار ترقی کی ایک جیتی جاگتی تصویر ہے۔ ورلڈ گیمز کے ذریعے لوگ نہ صرف کھیلوں کا جوش و خروش دیکھتے ہیں بلکہ ایک شہر اور ایک قوم کی لامحدود صلاحیتوں کے بھی گواہ بنتے ہیں۔

چھنگ ڈو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چھنگ ڈو میں ورلڈ گیمز کا خوبصورت میلہ جاری

غیر ملکی کھلاڑی شاندار انتظامات دیکھ کر خوش

مقامی لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا

خوش اخلاق رضاکار خدمت میں مصروف

شہر کے سبزہ زار راستے سب کو بھا گئے

ٹیکنالوجی اور جدت چینی طرزِ زندگی کا عکس

مہمانوں نے برقی اور خودکار گاڑیاں دیکھیں

ویزہ سہولتوں سےغیر ملکیوں کے لئےسفر آسان

ورلڈ گیمز نے چین کی ترقی کا نیا رخ دکھایا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!