سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار کے فان نیشنل یونیورسٹی ہسپتال مرکز میں سینیگال کے لئے چینی طبی ٹیم کے 20ویں بیچ کی طرف سے منعقدہ روایتی چینی طب (ٹی سی ایم) کے تربیتی پروگرام کا منظر دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
ڈاکار(شِنہوا)سینیگال میں چینی سفارت خانے نے 2025 کے چینی حکومت کے سکالرشپ سرٹیفکیٹس دینے اور اعلیٰ تعلیم کے لئے چین جانے والے سینیگال کے طلبہ کو الوداع کہنے کی ایک تقریب کا انعقاد کیا۔
سینیگال میں چین کے سفیرلی ژی گانگ نے سکالر شپ حاصل کرنے والے 17طلبہ کو داخلے کے خطوط پیش کئے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے عوامی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل، قوم کی امید اور معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ چین میں اپنے وقت کا بھرپور استعمال کریں۔
انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران چین کا مشاہدہ کریں اور چین میں حاصل کئے گئے تجربات کو بانٹیں، واپس آکر سینیگال کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور چین۔سینیگال اور چین۔افریقہ دوستی اور تعاون کو بڑھانے میں مدد فراہم کریں۔
اس موقع پر طلبہ نے چین کی طرف سے یہ موقع فراہم کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی وسیع اور متنوع ثقافت کو دیکھنے کے منتظر ہیں اور سینیگال اور چین کے درمیان دوستی کے سفیرکے طو پر کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔
