منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین میں جولائی کے دوران بجلی کے استعمال میں نمایاں اضافہ

چین میں جولائی کے دوران بجلی کے استعمال میں نمایاں اضافہ

چین کے مشرقی صوبےشان ڈونگ کے شہر ڈونگ یِنگ میں فوٹو وولٹک اور توانائی ذخیرہ کرنے کے مربوط نظام کے ایک منصوبے کو دیکھا جا سکتا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں بجلی کا استعمال جو معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ ہے، جولائی میں 10کھرب کلو واٹ آور سے تجاوز کر گیا۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جولائی میں بجلی کا استعمال 10.2 کھرب کلو واٹ آور تک پہنچا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 8.6 فیصد زائد ہے۔ یہ اضافہ شدید گرمی کی لہروں اورمستحکم صنعتی سرگرمیوں کی وجہ سے ہوا۔

جولائی میں ابتدائی اور ثانوی صنعتوں کی بجلی کی کھپت سالانہ بنیاد پر بالترتیب 20.2 فیصد اور 4.7 فیصد بڑھ کر 17 ارب کلوواٹ آور اور 593.6 ارب کلوواٹ آور ہوگئی جبکہ خدمات کے شعبے میں بجلی کا استعمال 10.7 فیصد بڑھ کر 208.1 ارب کلو واٹ آور ہوگیا۔

جولائی میں طویل اور شدید درجہ حرارت اور نمی کی وجہ سے ملک کے رہائشیوں کی بجلی کی کھپت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جس میں بجلی کا مجموعی استعمال 203.9 ارب کلو واٹ آور تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال  کی نسبت 18 فیصد زائد ہے۔

جنوری سے جولائی تک چین کا بجلی کا مجموعی استعمال گزشتہ سال کی نسبت 4.5 فیصد بڑھ کر58.6 کھرب کلو واٹ آور سے تجاوز کرگیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!