سیئول: جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین تھروئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے یاسر سلطان نے 77.43 میٹر جیولین پھینک کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سری لنکا کے تھرور 82.05 میٹر کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنیمیں کامیاب رہے۔ جاپانی تھرور نے 78.60 میٹر کیساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا واضح رہے کہ اس چیمپئن شپ میں پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور بھارت کے نیرج چوپڑا نے حصہ نہیں لیا۔
یاد رہے گزشتہ برس اسی چیمپئن شپ میں یاسرسلطان نے سلور میڈل اپنے نام کیا تھا۔
