ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق چین نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے اب تک تقریباً 2 کروڑ کاروباری اداروں کا اندراج کیا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن نے کہا ہے کہ چین نے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے اب تک تقریباً 2 کروڑ کاروباری اداروں کا اندراج کیا ہے۔
انتظامیہ کے سربراہ لوو وین نے ایک پریس کانفرنس میں اس مدت کے دوران ملکی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز سے چین کے کاروباری ماحول میں مسلسل بہتری آئی ہے، جس کے نتیجے میں معاشرے میں کاروباری سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے فروغ ملا ہے۔
لوو وین نے مزید بتایا کہ اسی پانچ سالہ مدت کے دوران ملک میں اپنا روزگار اختیار کرنے والے گھریلو کاروباروں کی تعداد میں بھی تقریباً 3کروڑ 40لاکھ کا خالص اضافہ ہوا ہے۔
