منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینبھارت نے پاکستان سے متعلق اسپورٹس پالیسی بنا دی

بھارت نے پاکستان سے متعلق اسپورٹس پالیسی بنا دی

بھارت کی وزارت سپورٹس نے پاکستان سے متعلق اپنی نئی سپورٹس پالیسی متعارف کروا دی ہے جس کے تحت بھارتی ٹیم پاکستان کے ساتھ صرف انٹرنیشنل ایونٹس میں ہی کھیلے گی ۔

بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کہا گیاہے کہ یہ پالیسی فوری نافذالعمل ہو گی جس کے مطابق بھارت ، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کھیلوں کے مقابلے میں حصہ نہیں لے گا، بھارتی ٹیمیں پاکستان نہیں جائیں گی اور نہ ہی پاکستانی ٹیموں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت ہو گی ، پاکستان کے ساتھ صرف بین الاقوامی مقابلوں میں ہی کھیلا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت کا کہناتھا کہ ہم بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشائی کپ کھیلنے سے نہیں روکیں گے کیونکہ یہ کثیر الملکی ٹورنامنٹ ہے ۔

ایشیا کپ اگلے مہینے 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے جارہا ہے جہاں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹکراؤ 14 ستمبر کو ہو گا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!