نئی دہلی: بھارت میں دوا ساز فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 17ملازمین ہلاک40 زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع کلکٹر میں 40 ایکڑ پر پھیلی دوا ساز فیکٹری ایسینشیا ایڈوانسڈ سائنسز کے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں خوفناک آگ بھڑکنے سے دھماکے کے نتیجے میں 17 ملازمین ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ہسپتال حکام کے مطابق زخمیوں میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے جبکہ دھماکے کے بعد فیکٹری میں افراتفری مچ گئی۔ پولیس کے مطابق تاحال آگ لگنے کا تعین نہیں ہوسکا ممکن ہے کیمیکل ری ایکٹر میں دھماکا ہوا ہو۔
