اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوزیر خزانہ کا معاشی بہتری کا رجحان برقرار رکھنے کیلئے مزید کام...

وزیر خزانہ کا معاشی بہتری کا رجحان برقرار رکھنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی بہتری کا رجحان برقرار رکھنے کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت میں مائیکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، ڈیجیٹل کی اکانومی طرف بڑھناخوش آئند ہے،ہم اسٹرکچرل ریفارمز کے وژن کیلئے بھی پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، بوناراست کنیکٹیوٹی ایک انتہائی اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے پاکستان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد دوبارہ بحال ہو رہا ہے، نئے قرض پروگرام سے مائیکرو اکنامک استحکام کو دیرپا بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ترسیلات زر کے فلو، ٹیکس نظام یا پاور سیکٹر جہاں بھی لیکجز ہیں دراصل وہ کرپشن ہے، اس کا راستہ روکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے رجحان کو برقرار رکھنے کیلئے مزید کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت میں مائیکرو اکنامک استحکام آ رہا ہے، اس کا ثبوت روپے کی قدر میں بہتری اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہے۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر اب 2 ماہ کی درآمدات کیلئے درکار رقم سے زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کی اکانومی طرف بڑھناخوش آئند ہے،ہم اسٹرکچرل ریفارمز کے وژن کیلئے بھی پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات کسی بھی ملک کی لائف لائن ہوتے ہیں اور یہ پاکستان کیلئے بھی لائف لائن ہے، ہمیں جولائی میں 3 ارب ڈالر کے ترسیلات موصول ہوئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!