اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلخواتین ملکیتی کاروباری اداروں میں افغان خواتین کارکنوں کی تعداد1لاکھ 30ہزار سے...

خواتین ملکیتی کاروباری اداروں میں افغان خواتین کارکنوں کی تعداد1لاکھ 30ہزار سے تجاوز کرگئی

کابل:افغانستان میں اس وقت1لاکھ 30ہزار سے زائد خواتین ایسے کاروباری اداروں میں کام کررہی ہیں جن کی مالک خواتین ہیں۔

طلوع نیوز کی ایک  رپورٹ کے مطابق اگست 2021 میں  افغان نگراں حکومت کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 2ہزار500 سے زیادہ خواتین کاروباری اداروں کو کاروباری لائسنس دیے گئے ہیں جبکہ 1 لاکھ 30ہزار سے زیادہ دیگر افغان خواتین اس وقت بغیر لائسنس کے کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ترجمان نازنین احمد زئی نے بتایا کہ عام طور پر خواتین نو شعبوں میں سرگرم عمل ہیں، جن میں زراعت، لائیوسٹاک، صحت، صنعت، لاجسٹکس اور خدمات شامل ہیں۔ احمد زئی کے مطابق چیمبر افغان خواتین کے کاروبارمیں  مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!