ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینچین میں عالمی نمائش، ایس سی او کے رکن ممالک میں  تعاون ...

چین میں عالمی نمائش، ایس سی او کے رکن ممالک میں  تعاون  کی نئی راہیں کھل گئیں

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی سال 2025 کی عالمی سرمایہ کاری و تجارت نمائش چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں 17 جولائی کو شروع ہوئی جو 20 جولائی تک جاری رہے گی۔

"نئے مواقع کا اشتراک، نئی ترقی کی تلاش” کے عنوان کے تحت منعقدہ اس چار روزہ ایونٹ میں 40 سے زائد ممالک اور خطوں کی کمپنیاں کاروباری مواقع تلاش کرنے کے لئے شریک ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ملک احتشام علی، پاکستانی نمائش کنندہ

"ایس سی او ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جو پاکستانی مصنوعات کو چین کی مقامی منڈی میں متعارف کرانے کا راستہ کھولتا ہے۔ میرے خیال میں مجھے اپنے تمام دوستوں کو بھی اس بارے میں بتانا چاہیے۔ اُنہیں بھی ایس سی او کے ایونٹس میں شرکت کے لیے چین آنا چاہئے۔ یہ پلیٹ فارم اُنہیں پاکستانی مصنوعات کی مزید ترسیل کے مواقع فراہم کر سکتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): محمد ناصر رحیمی، ایرانی نمائش کنندہ

"یہ واقعی ایک بہت مثبت ماحول ہے۔ تاجر یہاں آ کر نہ صرف آپس میں ملاقات کر سکتے ہیں بلکہ منڈی کے رجحانات اور حالات کو بھی قریب سے جان سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔”

تجارت کے ساتھ ساتھ یہ نمائش ثقافتی تبادلے کے لئے بھی ایک مؤثر پلیٹ فارم کا کردار ادا کر رہی ہے۔

ترکیہ کے نمائشی حصے میں ایک نمائش کنندہ ریت میں پکنے والی روایتی ترک کافی تیار کر رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): متین کاراکوش، ترک نمائش کنندہ

"یہ پلیٹ فارم صرف مصنوعات کی تشہیر کے لئے نہیں ہے۔ درحقیقت یہ ایک ایسا موقع ہے جو مختلف ثقافتوں اور روایات کو یکجا کرتا ہے۔ ہمیں یہاں ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کو اپنی ثقافت اور روایات متعارف کرانے کا موقع ملا ہے۔”

چھنگ ڈاؤ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے مشرقی شہر چھنگ ڈاؤ میں عالمی سرمایہ کاری و تجارت نمائش جاری

40 سے زائد ممالک اور خطوں سے مختلف کاروباری کمپنیوں کی شرکت

نمائش پاکستانی مصنوعات کی چینی منڈی تک رسائی کا مؤثر ذریعہ بن رہی ہے

ایرانی نمائندے کے مطابق انہیں نئے کاروباری رجحانات جاننے کا موقع ملا

ریت میں تیار کی جانے والی روایتی ترک کافی نے شرکا کو خوب متوجہ کیا

ترک نمائش کنندہ کے خیال میں یہ نمائش ثقافتوں کو قریب لا رہی ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!