ہفتہ, جولائی 26, 2025
تازہ ترینامریکی جنسنگ فارمز تجارتی مشکلات کے باعث بحران کا شکار

امریکی جنسنگ فارمز تجارتی مشکلات کے باعث بحران کا شکار

جہاں امریکہ کے بیشتر حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں وہیں ریاست وسکونسن کے وسط میں واقع ماراتھن کاؤنٹی میں رات کے وقت درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہو جاتا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں موسم کو خوشگوار بناتی ہیں۔

لیکن مقامی جنسنگ کے کسانوں کے لیے معاشی حالات اتنے خوشگوار نہیں ہیں۔

یہ کاؤنٹی امریکہ میں پیدا ہونے والے جنسنگ کی بڑی مقدار فراہم کرتی ہے لیکن کبھی فروغ پاتی یہ صنعت اب سنگین تجارتی صورتحال کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ڈیو شوماکر، نائب صدر، جنسنگ بورڈ آف وسکونسن

"70 یا 80 کی دہائی کی بات ہے جب میرے والد جنسنگ اگاتے تھے۔ مجھے یاد ہے اُس وقت وہ فی پاؤنڈ 40 ڈالر لیتے تھے۔ آج کل ہم تھوک قیمت 25 سے 30 ڈالر فی پاؤنڈ کے درمیان دیکھ رہے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): جیانگ منگتاو، جنسنگ کسان، وسکونسن

"ہماری صنعت کو سب سے زیادہ نقصان غیر یقینی صورتحال سے پہنچتا ہے۔ امریکن جنسنگ اگنے میں تین سے پانچ سال لگتے ہیں اور بار بار پالیسیوں میں تبدیلی نے ہمارے منصوبے بری طرح متاثر کیے ہیں۔ ہم صرف چاہتے ہیں کہ یہ صنعت ایک مستحکم اور منظم انداز میں آگے بڑھے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): پال شو، چیئرمین اور بانی، شو جنسنگ انٹرپرائزز

"یہ اب تک کا سب سے مشکل وقت ہے۔ تجارتی جنگ، چین اور امریکہ کے خراب تعلقات، بلند محصولات، سفری آمدورفت میں کمی اور اخراجات کے بڑھنے کی وجہ سے ہم نے قیمتوں میں اضافے کے بجائے کمی دیکھی ہے۔ اس کا ہماری پوری صنعت پر گہرا اثر پڑا ہے۔”

ان تمام مشکلات کے باوجود وسکونسن کے بہت سے کسان اب بھی جنسنگ کی اس فصل کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہیں جو یہاں گزشتہ 125 برسوں سے اگائی جا رہی ہے۔

کچھ کسان امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں تجارتی تعلقات محصولات کے ذریعے محاذ آرائی کے بجائے تعاون کی بنیاد پر استوار ہوں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ڈیو شوماکر، نائب صدر، جنسنگ بورڈ آف وسکونسن

"جو لوگ ابھی وسکونسن میں موجود ہیں، ظاہر ہے وہ یہیں رہنا چاہتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ جنسنگ کی کاشت جاری رکھیں۔ ہم صرف یہی امید کرتے ہیں کہ آگے جا کر مارکیٹ کی قیمت کچھ بڑھے تاکہ اسے منافع بخش بنایا جا سکے۔

ممکن ہے مستقبل قریب میں کچھ مشکلات آئیں لیکن میں واقعی محسوس کرتا ہوں کہ طویل مدت میں چین اور امریکہ ساتھ آئیں گے۔چین ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ہمیں ان سے بات چیت کرنا اچھا لگتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں سب کچھ بہتر ہو جائے گا۔”

وسکونسن، امریکہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

———————————————————-

آن سکرین ٹیکسٹ:

امریکی جنسنگ فارمز کے کسان تجارتی مشکلات کا شکار

ماریتھون کاؤنٹی میں جنسنگ کی پیداوار متاثر، قیمتوں میں کمی

امریکی جنسنگ کی قیمت 40 ڈالر سے گر کر 25-30 ڈالر فی پاؤنڈ رہ گئی

پالیسی تبدیلیوں نے جنسنگ کی کاشت کے منصوبے درہم برہم کر دیے

تین تا پانچ سال میں تیار ہونے والی فصل پالیسی عدم یقینی کا شکار

امریکا-چین کشیدگی میں تجارتی جنگ اور مہنگائی نے صنعت کو جھنجھوڑ دیا

کم سفری روابط اور زیادہ محصولات سے برآمدات متاثر

وسکونسن میں 125 سال سے جنسنگ کاشت کی جا رہی ہے

مقامی کسان صنعت بچانے کے لیے پُرعزم، کاشت ترک کرنے کو تیار نہیں

امریکی کسان مستقبل میں چین سے بہتر تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!