جمعہ, جولائی 25, 2025
تازہ ترینمعروف عالمی مادی سائنسی کمپنی کا چین میں مزید سرمایہ کاری کرنے...

معروف عالمی مادی سائنسی کمپنی کا چین میں مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں قائم چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف میٹل ریسرچ کی شین یانگ نیشنل لیبارٹری برائے میٹریل سائنس میں ہائیڈروجن پیدا کرنے کے لئے فوٹوکیٹالیٹک طریقے سے پانی کو علیحدہ کرنے کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)مادی سائنسی سازوسامان تیار کرنے والی معروف عالمی کمپنی کورننگ نے دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین پر اپنے طویل المدتی اعتماد کو مزید پختہ کرتے ہوئے چینی منڈی میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیاہے۔

کمپنی نے اس سال چین میں مزید 50 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے جس سے گزشتہ 45 سال کے دوران  چین میں  کمپنی  کے مقامی آپریشنز کے لئے مجموعی سرمایہ کاری 9 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

کورننگ گریٹر چائنہ کی صدر اور جنرل منیجر لِن چھون مے نے گزشتہ ہفتے منعقدہ تیسرے چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو ،جس میں کورننگ کمپنی 2023 سے مستقل طور پر شرکت کر رہی ہے، کے دوران ایک انٹرویو میں شِنہوا کوبتایا کہ چین کی شاندار ترقی کرتی ہوئی منڈی سے اس سرمایہ کاری کو الگ نہیں کیا جا سکتا اور ہماری  مسلسل سرمایہ کاری کا اہم محرک چین پر ہمارا اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا مضبوط ترسیلی نظام، اس کے ساتھ ساتھ اس کا مسلسل  کھلا پن، جو ملکیتی حقوق کا تحفظ کر تے ہوئے  غیرملکی کمپنیوں کے لئے کاروباری ماحول کو بہتر بنا رہا ہے، ہمارے اعتماد کو بڑھانے میں اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میں چینی منڈی کو بیان کرنے کے لئے صرف ایک لفظ استعمال کروں تو وہ لفظ  ہے’’اہم‘‘ اور دو لفظوں میں بیان کرنا چاہوں تو وہ الفاظ ہیں ’’بہت اہم‘‘ ۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں کمپنی کےعالمی سینئر ایگزیکٹیوز کے چین کے مسلسل دوروں کا بھی حوالہ دیا۔

انہوں نے چینی معیشت کے متعلق کہا کہ کمپنی نے طویل المدتی نکتہ نظر اختیار کیا ہے اور ہم مستقبل  کے حوالے سے بھی  پر امید ہیں۔

انہوں نے کورننگ کی  چین میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کہا کہ ہم چین کے معاشی استحکام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جوصارفین کی ترقی کی صلاحیت ،کاروباری ماحول اور صنعتی چین پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے عملی اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ چین میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کا ہمارا عزم تبدیل نہیں ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!