نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیجانب سے اقوام متحدہ کی حمایت کے غیرمتزلزل عزم کااعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق دورہ امریکا میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس سے ملاقات کی۔ تنازعات کے حل اور پائیدارترقی کےفروغ میں اقوام متحدہ کےکردارکومضبوط بنانے پرزوردیا۔
یو این سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کی موجودگی اوراقدامات کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے کہا پاکستان اقوام متحدہ کےچارٹر کے اصولوں پر پوری طرح پابند ہے، بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے امن کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
اسحاق ڈارنےمسئلہ کشمیر،سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی اوراسپانسرڈدہشتگردی کواجاگرکیا اور فلسطینی ریاست کیلئے غیرمتزلزل حمایت اورغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا ۔ ملاقات میں ترقی اورموسمیاتی اہداف کیلئے رعایتی مالی اعانت کو فروغ دینے پر بھی بات ہوئی۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارصدر جنرل اسمبلی فیلمون ینگ سے بھی ملے۔ عالمی برادری کی توقعات کےمطابق اقوام متحدہ میں اصلاحات پرزوردیا ۔
