ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلمیں ایوان کا قائد حزب اختلاف ہوں، مجھے بولنے کی اجازت نہیں...

میں ایوان کا قائد حزب اختلاف ہوں، مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی گئی، راہول گاندھی

نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ صرف حکومتی ارکان کی آواز سننے کے لیے رہ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ میں ایوان کا قائد حزب اختلاف ہوں، مگر مجھے بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔واضح رہے گزشتہ روز بھارتی پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کا پہلا دن سیاسی کشیدگی اور شور شرابے کی نذر ہو گیا، اپوزیشن جماعتوں نے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر فوری بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ آرائی کی۔

اجلاس کے دوران کانگریس کی قیادت میں حزب اختلاف کے ارکان نے ایوان میں نعرے بازی کرتے ہوئے مودی حکومت سے پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر تفصیلی جواب طلب کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!