واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کے جوہری مقامات تباہ ہو چکے ہیں، اگر ضرورت پیش آئی تو وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر بار بار حملے کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل” پر کیا۔ انہوں نے کہا وزیر خارجہ عباس عراقچی ایرانی جوہری تنصیبات کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ نقصان شدید ہے، سب کچھ تباہ ہو چکا ہے، یہی میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اور اگر ضرورت پڑی تو ہم دوبارہ ایسا کریں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو "شدید نقصان” پہنچا ہے، اور ان میڈیا اداروں کو معافی مانگنی چاہیے جنھوں نے امریکی حملوں کی شدت پر سوالات اٹھائے۔
