جمعہ, جولائی 25, 2025
انٹرٹینمنٹمہوش حیات کی مہربانی اور ہمدردی لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا،...

مہوش حیات کی مہربانی اور ہمدردی لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا، ساحر لودھی

لاہور: میزبان و اداکار ساحر لودھی نے اداکارہ مہوش حیات کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہوش حیات کے الفاظ میرے دل کو چھو گئے۔ ساحر لودھی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں تنقید کرنا تعریف کرنے سے کہیں زیادہ آسان ہے، مہوش حیات کی مہربانی اور ہمدردی میرے لیے وہ اہمیت رکھتی ہے جو وہ لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔

ساحر لودھی نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی محنت، اپنے جذبے اور اپنے اصولوں کے ساتھ سچا رہنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے راستہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، شکریہ کہ تم نے دنیا کو یاد دلایا کہ ہر عوامی شخصیت کے پیچھے ایک انسان ہوتا ہے جس کے جذبات اور خواب ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آ ایک ایسا معاشرہ بنائیں جہاں احترام اور ہمدردی ہو ایک دوسرے کے لیے اور ان سب کے لیے جو ہمت کرکے سامنے آتے ہیں۔ واضح رہے حالیہ دنوں میں ساحر لودھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں، ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کی جا رہی ہیں جن میں وہ یہ ظاہر کرتے ہیں جیسے انہیں معلوم نہیں کہ کوئی ان کی ویڈیو بنا رہا ہے، حالانکہ کیمرہ مین بھی انہی کا ہوتا ہے اور یہ ویڈیوز بھی انہی کے پیج پر اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات کو یہ نقالی ویڈیوز پسند نہیں آئی تھیں، انہوں نے ساحر لودھی کے احترام کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ آپ کسی کے انداز کو ناپسند کر سکتے ہیں، لیکن اس انسان کی بنیادی عزت ہمیشہ برقرار رہنی چاہیے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!