اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔
ڈھائی ماہ کےطویل وقفےکے بعد کیس کی سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہو گی،جسٹس انعام امین منہاس نے سات جولائی کو پیکا ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر پہلی سماعت کی جس میں ابتدائی دلائل ہوئے۔
متازع قانون کے خلاف پی ایف یو جے،اینکرز اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
