روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ تقر یب سے خطاب کر رہے ہیں ۔(شِنہوا)
سینٹ پیٹرزبرگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا ہے کہ چین روس کے ساتھ اپنے سیاسی باہمی اعتماد کو مسلسل مضبوط کرنے اور مشترکہ مفادات کے تعلقات کو مستحکم کرنے کی خاطرکام کرنے کے لیے تیار ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی ادارے کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کے دوران کہی۔
ڈنگ نے سب سے پہلے چینی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پوتن کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل شی کو روس کا دورہ کرنے اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔شی نے پوتن کے ساتھ تفصیلی اسٹریٹجک بات چیت کی اور چین-روس تعلقات کی آئندہ مرحلے کی ترقی کے لیے نئے اعلیٰ سطح کے منصوبے تیار کیے۔
ڈنگ نے کہا کہ شی جن پھنگ اور پوتن کی قیادت اور اسٹریٹجک رہنمائی نے چین-روس تعاون کو گہرا کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے ان کی دوستی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے مضبوط ترین یقین دہانی فراہم کی ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے آگے بڑھنے کے راستے میں مختلف غیر یقینی صورتحال سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی خاطر سب سے بڑی یقین دہانی بھی ہے۔
پوتن نے ڈنگ سے کہا کہ وہ شی جن پھنگ کو میری جانب سے مخلصانہ نیک خواہشات پہنچائیں اور 28ویں سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں ڈنگ کی شرکت کا خیرمقدم کیا۔
پوتن نے کہا کہ بیرونی مشکلات اور چیلنجز کے باوجود روس-چین تعلقات نے ہمہ جہت ترقی حاصل کی ہے اور ایک بے مثال سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
