چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر یی وو میں واقع یی وو انٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ میں لوگ خریداری کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہانگ ژو (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبےژے جیانگ میں ایک فلیش لائٹ بنانے والی کمپنی کے شو روم میں جدید روشنیوں کے آلات روایتی انداز کے تصورات کو چیلنج کر رہے ہیں۔
ان میں ایک ایسا ماڈل شامل ہے جو گردن پر پہنا جا سکتا ہے اور 360 ڈگری ایڈجسٹ ایبل روشنی فراہم کرتا ہے، اسے لوہے کی اشیاء پر لگا کر مقناطیسی ورک لیمپ کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک کیمپنگ لائٹ میں بلٹ اِن بلوٹوتھ اسپیکر موجود ہے جو آؤٹ ڈور کے شوقین افراد کے لیے موزوں ہے جبکہ ایک اور ماڈل میں ہنگامی حالات کے لیے ونڈو توڑنے والا آلہ بھی نصب ہے۔
ٹارچ لائٹس اب پرانی یا غیر ضروری نہیں رہیں بلکہ وہ ہنگامی حالات، مہم اور کام کی جگہوں پر اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ نِنگبو شے شینگ لائٹنگ کمپنی کے نائب جنرل منیجر ماؤ بن نے کہا کہ ہمارا مشن یہ ہے کہ ہم ان آلات کو محض بیک اپ کے طور پر استعمال ہونے والی اشیاء سے بدل کر لازمی ساز و سامان میں تبدیل کر دیں۔
یہ کمپنی نِنگبو شہر کے شی ڈیان ٹاؤن میں واقع ہے جہاں ایسی اختراعات نے ایک مقامی صنعت کو عالمی طاقت میں تبدیل کر دیا ہے۔
یہ ٹاؤن چین کی فلیش لائٹ برآمدات کا 60 سے 70 فیصد تیار کرتا ہے یہاں کے 800 کارخانے سالانہ 8 ارب یوآن (تقریباً 1.1 ارب امریکی ڈالر) کا کاروبار کرتے ہیں اور 50 ممالک و خطوں کو مخصوص روشنی کے حل فراہم کرتے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link