کراچی کے جناح اسپتال میں کارنگو کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز ہی کارنگو کا شکار ہوگئے۔
جناح اسپتال کےدو ہاؤس آفیسر میں کانگو وائرس کےمشتبہ کیس کی تصدیق ہوئی ہے،دونوں ڈاکٹرز نے ابراہیم حیدری سے رپورٹ ہونے والے کانگو کے متاثرہ مریض کا علاج کیا تھا۔
جناح اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر عمر اورڈاکٹرذوالقرنین کو علامات کانگو والی ہیں،ایک ڈاکٹر کو جناح اسپتال آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا ہے،دوسرے ڈاکٹر کو گھر پر آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے نمونے پی سی آر ٹیسٹ کے لیے نجی اسپتال بھیج دیے گئے،رپورٹس کے نتائج پیر کو متوقع ہیں۔
