معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید کے ہاں بیٹے کے پیدائش ہوئی ہے،،فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں فنکاروں نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے خوشخبری سے آگاہ کیا۔
جوڑی نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ ہم خوشی اور تشکر کے ساتھ اپنے بیٹے ولی حسن مرزا کا پیار کے ساتھ استقبال کرتے ہیں، محب اور صنم۔
دونوں فنکاروں نے بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ بعد خبر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کے بعد جوڑے کے لیے ساتھی اداکاروں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
