اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینغیر ملکی کاروبار عالمی تجارتی میلوں سے چینی منڈی میں اپنی جڑیں...

غیر ملکی کاروبار عالمی تجارتی میلوں سے چینی منڈی میں اپنی جڑیں مضبوط کررہے ہیں

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدر مقام ہاربن میں منعقدہ 34ویں ہاربن عالمی اقتصادی و تجارتی میلے میں ایک خاتون انسان نما روبوٹ کی تصویر بنارہی ہے۔ (شِنہوا)

ہاربن(شِنہوا)34ویں ہاربن عالمی اقتصادی و تجارتی میلے کے دوران ہوکائیڈو  کے سٹال پر ہجوم اکٹھا ہوگیا جہاں ہاتھ سے بنے چاول کے گولوں کے براہ راست مظاہرے اور شمالی جاپانی پریفیکچر کی علاقائی لذیذ اشیاء کی نمائش نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کررکھی تھی۔

ہوکائیڈو کے نائب گورنر تاکایوکی کانو نے کہا کہ رواں سال ہوکائیڈو کے 14 کاروباری ادارے 36 خاص مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں جن میں سے 12 کمپنیاں اور 34 مصنوعات پہلی بار اس میلے میں شرکت کر رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب ہوکائیڈو کے کاروبار کو مقامی تقسیم کار حاصل کرنے اور پورے چین میں اپنے قدم جمانے میں مدد دے گی۔

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے صدرمقام ہاربن میں بدھ کو ختم ہونے والے اس سالانہ میلے میں امریکہ، جاپان اور سوئٹزرلینڈ سمیت 38 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار500 سے زائد کاروباری ادارے شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ 23 چینی صوبوں، خود مختار علاقوں اور بلدیات سے بھی شرکاء نے شرکت کی۔

میلے کے دوران غیر ملکی حکام اور کاروباری نمائندوں نے سرمایہ کاری کی منزل کے طور پر حئی لونگ جیانگ کی بڑھتی ہوئی کشش کو اجاگر کیا اور چینی منڈی سے اپنی وابستگی کو مزید گہرا کرنے کا عہد کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!