اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی کار ساز ادارےنےمصرمیں ایس یو وی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

چینی کار ساز ادارےنےمصرمیں ایس یو وی کا نیا ماڈل متعارف کرادیا

مصر کے شہر جیزہ میں واقع مشہور سیاحتی مقام اہرام جیزہ پر چینی آٹو برانڈ جی ٹور  کے نئے لائٹ آف- روڈایس یو وی ماڈل ٹی 1کی لانچنگ تقریب کا منظر۔(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)چینی آٹوموبائل برانڈ جی ٹور آٹو نے مصر کے مشہور اہرام جیزہ کے قریب ایک تقریب میں اپنی نئی لائٹ آف- روڈایس یو وی ماڈل ٹی 1 کی رونمائی کی جو کمپنی کی عالمی سطح پر  توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

’’بیداری کا وقت‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں تقریباً ایک ہزار افراد شریک ہوئے جن میں آٹو ڈیلرز، صنعتی  ماہرین اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

جی ٹور آٹو کے صدر دائی لی ہانگ کا کہنا تھا کہ ہماری عالمی ترقی کے دوران جی ٹور کو دنیا بھر کے صارفین سے کئی  سفری داستانیں موصول ہوئی ہیں۔ ہم اپنے صارفین کی خدمت کے لئے عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کے ساتھ عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے سے متعلق  پرعزم ہیں۔

دائی کے مطابق جی ٹور حالیہ برسوں میں کار سازی کے شعبے میں تیز ترین ترقی کرنے والے برانڈز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے۔ ادارے نے 6 برس قبل لانچ ہونے کے بعد سے عالمی سطح پر17لاکھ سے زائد یونٹس فروخت کئے جو ایک ریکارڈ ہے۔

صرف 2024 میں سالانہ فروخت 5لاکھ 60ہزار یونٹس سے زائد ہوچکی تھی اور یہ  گزشتہ برس کی نسبت 80 فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔

اس موقع پر جی ٹور نے مصر کے  کاسراوی گروپ کے ساتھ اپنے ٹی1 اور ٹی2 ماڈلز کے لئے  ناک- ڈاؤن کٹس(کے ڈی)کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ ان کٹس کو مصر کی مقامی فیکٹریوں میں تیار کیا  جائے گا جس کا مقصد مقامی پیداوار میں اضافہ اور مزید ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!