نرم و نازک پیسٹری تیار کرنے والی مشینوں سے لے کر اعلیٰ معیار کے پالتو جانوروں کی خوراک تیار کرنے والےاداروں اور ماحول دوست لکڑی کاٹنے والی مشینوں تک "میڈ اِن لبنان” نمائش نے ایک بار پھر ملک کے متحرک صنعتی شعبے کو نگاہوں کا مرکزِ بنا دیا ہے۔
15مئی سے 19 مئی تک جاری رہنے والی اس نمائش کو ہزاروں افراد نے دیکھا۔ اس ایونٹ نے اس تاثر کو مضبوط کیا ہے کہ ایک طویل عرصہ معاشی بحران کا سامنا کرنےکے باوجود لبنان اعلیٰ معیار کی مصنوعات تیار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (عربی): وائل توحمه، لبنانی نمائش کنندہ
"ہم ایسی مشینوں پر کام کرتے ہیں جو کپ کیک، کروسان، پَتی فور اور معمول جیسی خوراک بنانے والی فیکٹریوں کے لئے کھانے کی مصنوعات تیار کرتی ہیں۔ یہ نمائش ہمارے لئے بہت اہم ہے کیونکہ یہ صارفین سے ہمارا براہِ راست رابطہ کراتی ہے۔ بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ لبنان میں ایک اچھا معیاری صنعتی شعبہ موجود ہے۔ یہ سوچ کر کہ یہاں کچھ نہیں بنتا وہ باہر سے خریداری کرتے ہیں۔ اس نمائش سے ہمیں صارفین سے براہِ راست ملنے کا موقع ملتا ہے۔”
ساوٴنڈ بائٹ 2 (عربی): حسن ابو درغام، لبنانی نمائش کنندہ
"سچ کہوں تو یہ نمائش پیداوار کنندگان کے لئے بہت اہم ہے۔ لبنان میں چھوٹے بڑے صنعت کاروں اور عام لوگوں نے مشکل حالات میں کام کیا ہے ۔ یہ نمائش ان سب کے لئے اعتماد کی بحالی ہے۔ اس نمائش سے لبنانی مصنوعات پر لوگوں کا اعتماد دوبارہ قائم ہو رہا ہے۔ لوگوں پر ظاہر ہو رہا ہے کہ لبنانی قوم تمام تر مشکلات کے باوجود پیداوار دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ وہ جدوجہد کر سکتی اور قربانیاں دے سکتی ہے تاکہ اعلیٰ معیار کی لبنانی مصنوعات کی تیاری کا سلسلہ جاری رہ سکے۔”
ساوٴنڈ بائٹ 3 (عربی): حیدر حیدر، لبنانی نمائش کنندہ
"یہ نمائش ہمارے لئےبہت اہم ہے۔ خاص طور پر اس لئے کہ ہم لبنان کے پیداوارکنندگان ہیں۔ اس نمائش میں ہمیں اچھی نمائندگی مل جاتی ہے ۔ہمیں اس بات کا بھی موقع ملتا ہے کہ ہم اپنی قابل فخر برانڈ لبنانی عوام کے سامنے پیش کریں۔ ہم پالتو جانوروں کے لئے انتہائی اعلیٰ معیار کی خوراک تیار کرتے ہیں۔ ہم مختلف اقسام کی بلیوں،کتوں کے لئے ان کی نسلوں اور عمر کے مطابق خوراک تیار کرتے ہیں چاہے وہ نس بندی شدہ ہوں یا نہ ہوں ۔”
ساوٴنڈ بائٹ 4 (عربی): طارق حمیدان، لبنانی نمائش کنندہ
’’ ہم ایسی لکڑی کاٹنے والی مشینیں تیار کرتے ہیں جو درختوں کی شاخوں کو ایسی مفید چیزوں میں بدل دیتی ہیں جو صارفین کے کام آ سکیں۔ مثال کے طور پر قدرتی کھاد، حرارتی پیلٹ یا جلانے کی لکڑی۔ ان مشینوں کے ذریعے ہم ماحول کو آگ لگنے سے بچاتے ہیں اور بڑے درختوں کے کٹاؤ کو روکتے ہیں۔ یہاں جو مشینیں ہم نے نمائش میں رکھی ہیں وہ بڑی لکڑیوں کو چھوٹے ٹکڑوں میں بدل دیتی ہیں تاکہ درختوں کی بڑی شاخیں یا تنا کاٹنے کی ضرورت نہ پڑے۔ اسی طرح ہم اپنے ملک میں ماحول کا تحفظ کرتے ہیں۔یہ تمام مشینیں مکمل طور پر لبنان میں تیار کی جاتی ہیں۔ البتہ ہمارے جنریٹر چین میں بنائے جاتے ہیں۔ چین کی مصنوعات کا معیار اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کو کس درجے کی چیز چاہئے۔ ہم اعلیٰ معیار کی مصنوعات کا مطالبہ کرتے ہیں، اسی لئےوہ ہمیں وہی بھیجتے ہیں۔ یہ مشینیں ہماری ضرورت کے مطابق واقعی مضبوط اور بھاری کام کے لئےموزوں ہوتی ہیں۔آپ چاہیں تو کم معیار یا مخصوص قسم کی مصنوعات بھی منگوا سکتے ہیں۔ لیکن ہم اپنے صارفین کے لئے ہمیشہ اعلیٰ معیار کی مصنوعات کا انتخاب کرتے ہیں۔‘‘
بیروت سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link