بدھ, اگست 27, 2025
انٹرنیشنلواشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل جیوش میوزیم میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے...

واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل جیوش میوزیم میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتخانے کے2ملازم ہلاک

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی وزیر ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوم کا کہناہے  کہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک یہودی عجائب گھر کے قریب اسرائیلی سفارت خانے کے 2 ملازم ہلاک ہوگئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں یہودی عجائب گھر کے قریب اسرائیلی سفارت خانے کے 2 ملازم مارے گئے ہیں جن کی وجوہات واضح نہیں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کو گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔

 نوم کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں تحقیقات جاری  ہیں اور مزید معلومات حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

امریکن یہودی کمیٹی (اے جے سی) کے سی ای او ٹیڈ ڈیوچ نے تصدیق کی کہ اے جے سی اس شام عجائب گھرمیں ایک تقریب کا اہتمام کررہا تھا۔

کم از کم ایک متاثرہ شخص کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا۔

پولیس  ایک مشتبہ شخص سے اس واقعے سے متعلق چھان بین کررہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!