اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور آسیان نے کافٹا 3.0 اپ گریڈیشن پر بات چیت مکمل...

چین اور آسیان نے کافٹا 3.0 اپ گریڈیشن پر بات چیت مکمل کرلی

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں چھنگ ڈاؤ بندرگاہ پر ایک مال بردار جہاز لنگراندازہورہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور 10 آسیان ممالک نے چین-آسیان آزاد تجارتی علاقے (کافٹا) کے ورژن 3.0 پر مکمل مذاکرات مکمل کرلئے ہیں، جو دو طرفہ تجارتی تعاون میں ایک سنگ میل ہے اور عالمی معیشت میں مزید رفتار اور استحکام پیدا کرے گا۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق اس کامیابی کا اعلان منگل کے روز ہونے والے چین اور آسیان کے اقتصادی و تجارتی وزراء کے خصوصی آن لائن اجلاس میں کیا گیا تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ کافٹا 3.0 آزاد تجارت اور کھلے تعاون میں ایک مضبوط اشارہ دے گا ۔ یہ معاہدہ علاقائی اور عالمی تجارت میں زیادہ اعتماد پیدا کرتے ہوئے کھلے، جامع پن اور باہمی مفید تعاون میں ایک نمونے کے طور پر کام کرے گا۔

کافٹا ترقی پذیر ممالک میں دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی علاقہ ہے جس کا آغاز 2010 میں ہوا تھا اور اسے مسلسل اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ اس کے ورژن 2.0 معاہدے پر 2015 میں دستخط ہوئے تھے اور یہ 2019 سے لاگو ہے۔

وزارت کا کہناہے کہ کافٹا 3.0 پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے اور فریقین رواں سال کے اختتام سے قبل کافٹا 3.0 اپ گریڈیشن کے معاہدے پر باضابطہ طور پر دستخط کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!