اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلایران امریکہ کے ساتھ جوہری بات چیت پر رضامند

ایران امریکہ کے ساتھ جوہری بات چیت پر رضامند

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی تہران میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔(شِنہوا)

تہران(شِنہوا)ایران نے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کے 5 ویں دور کے لئے عمان کی تجویز پر رضامندی ظاہر کردی ہے جو جمعہ کو روم میں ہوگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم یورینیم کی افزودگی اور ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے سمیت جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق قومی حقوق اور مفادات کے تحفظ میں ثابت قدم ہے اور ان مقاصد کے حصول میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے وفود اپریل سے اب تک ایران کے جوہری پروگرام اور امریکی پابندیوں کے خاتمے پر بالواسطہ مذاکرات کے 4 دور منعقد کرچکے ہیں۔ چوتھا دور 11 مئی کو مسقط میں ہوا تھا۔

حالیہ دنوں میں امریکی حکام نے بارہا مطالبہ کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی مکمل طور پر بند کرے تاہم تہران نے اس درخواست کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!