چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ایک شخص ہائی نان بین الاقوامی تخلیقی حقوق تجارتی کانفرنس کا دورہ کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی عدالتوں نے گزشتہ برس تخلیقی حقوق (آئی پی) سے متعلق 5 لاکھ 40 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے جو اس طرح کے مقدمات سے نمٹنے میں بڑھتی ہوئی کارکردگی اور اس کے مئوثر ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔
اعلیٰ عوامی عدالت (ایس پی سی) نے بتایا کہ چینی عدالتوں نے آئی پی کی خلاف ورزیوں اور غلط استعمال سے متعلق سخت سزاؤں کو یقینی بنانے کے لئے قانونی چارہ جوئی اور تادیبی معاوضے جیسے تحفظ کے اقدامات کئے۔ 2024 کے دوران آئی پی کی خلاف ورزیوں سے متعلق مجموعی طور پر 460 دیوانی مقدمات پر تادیبی معاوضہ عائد کیا گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 44.2 فیصد زائد ہے۔
ایس پی سی نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران عوامی عدالتوں نے ٹریڈ مارک سے متعلق مجموعی طور پر 24 ہزار 979 انتظامی مقدمات نمٹائے۔ اس میں ٹریڈ مارک رجسٹریشن میں غلط ارادے اور جعل سازی جیسی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی تیز کی گئی۔
ایس پی سی کا مزید کہنا تھا کہ چینی عدالتوں نے جملہ حقوق سے متعلق عدالتی تحفظ کو بھی مضبوط کیا اور جملہ حقوق کے مقدمات سے نمٹنے میں فیصلوں کے ضابطوں اور افادیت کو بہتر بنایا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link