پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین نے ملازمت مارکیٹ میں استحکام اور مہارتیں بڑھانےکے اقدامات میں توسیع...

چین نے ملازمت مارکیٹ میں استحکام اور مہارتیں بڑھانےکے اقدامات میں توسیع کردی

چین کےجنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختارعلاقے کے شہر لیوژو کی رونگ شوئی میاؤ خودمختارکاؤنٹی میں منعقدہ روزگار میلے میں ملازمت کے متلاشی افراد بھرتی کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اداروں میں ملازمتیں برقرار رکھنے اور کارکنوں کو اپنی مہارت بڑھانے میں معاونت کے لئے بے روزگاری  بیمہ کی اہم پالیسی میں  2025 تک توسیع کرے گا۔

وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ، وزارت خزانہ اور ریاستی ٹیکس انتظامیہ کے منگل کو  مشترکہ طور پر جاری کردہ  ایک مراسلے میں کاروباری اداروں کو مستحکم روزگار برقرار رکھنے میں مدد سے متعلق  اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

پالیسی کے مطابق 2025 کے اختتام تک وہ ادارے جو ملازمتوں میں کٹوتی نہیں کریں گے یا کم تعداد میں کمی کریں گے تو انہیں  گزشتہ برس کی طرح بے روزگاری بیمہ پریمیم کی ایک خاص فیصد واپس ملتی رہے گی۔

کارکنوں کو اپنی مہارت بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لئے یہ توسیع شدہ پالیسی اہلیت کی شرائط میں نرمی اور مہارت بڑھانے  سے متعلق سبسڈی کا دائرہ کار وسیع کرتی ہے۔

یہ اقدامات بنیادی زندگی کے اخراجات کی مسلسل فراہمی کو بھی یقینی بناتے ہیں جس میں بے روزگاری کے فوائد، بنیادی طبی بیمہ کا دائرہ کار اور بزرگ بے روزگار افراد کے  لئے معاونت شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!