اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اسمارٹ روبوٹکس صنعت کے لئے 10 ارب یوآن فنڈز کا...

چین میں اسمارٹ روبوٹکس صنعت کے لئے 10 ارب یوآن فنڈز کا منصوبہ شروع کر دیا گیا

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر تانگ شان کے روبوٹ نمائش  و تجربہ مرکز میں ایک ملازم ایک روبوٹ دکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

ہیفے (شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے صدر مقام ہیفے میں ملک کا ایک بڑا سائنس و ٹیکنالوجی مرکز اپنی اسمارٹ روبوٹکس صنعت  کو فروغ دینے کے لئے 10 ارب یوآن (تقریباً 1.39 ارب امریکی ڈالر) کے  فنڈ کے قیام کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

بلدیاتی حکومت کےماتحت بین الاقوامی جدید ٹیکنالوجی اطلاقی تشہیر مرکز (ہیفے) نے منگل کے روز شِنہوا کو بتایا کہ یہ ذہین روبوٹکس کے ایک سرکردہ مرکز کی حیثیت سے ہیفے کی جگہ مضبوط کرنے کے لئے بلدیاتی حکومت کے جامع منصوبے کا حصہ ہے۔

منصوبے کے تحت ہیفے 100 اداروں  کو عوامی خدمات اور تکنیکی مدد فراہم کرے گا اور روبوٹکس کے استعمال کو فروغ دے گا۔

ایک قومی اختراعی مرکز کے طور پر ہیفے نے روبوٹکس کی تحقیق و ترقی، پیداوار اور اطلاق میں  ایک مضبوط بنیاد بنائی ہے۔

2024 میں ہیفے کی ذہین روبوٹکس صنعت  کی پیداواری مالیت 50 ارب یوآن سے زائد ہوچکی تھی  اور اداروں کی تعداد میں 83 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!