چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں چین کے تیار کردہ پہلے ہائیڈروجن ایندھن سیل ہائبرڈ انجن کی آزمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
دالیان (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے بندرگاہی شہر دالیان میں سی آر آر سی دالیان کمپنی لمیٹڈ کی پیداواری لائن سے 1 ہزار کلو واٹ بیٹری سے چلنے والے انجنز کی پہلی کھیپ باضابطہ طور پر تیار ہو گئیں۔
اعلیٰ صلاحیت کی حامل لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریوں سے لیس 10 انجنز پر مشتمل یہ پہلی کھیپ سٹیل انٹرپرائزز میں نقل و حمل میں استعمال کی جائے گی۔
لیکویڈ کولڈ، فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی کے حامل یہ انجن 680 کلو واٹس تک کی الٹرا ہائی پاور چارجنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں اور صرف 70 منٹ میں مکمل چارج ہوسکتے ہیں۔
لیکویڈ کولڈ چارجنگ پائل سسٹم تیز رفتاری سے حرارت کے اخراج کو ممکن بنا کر مئوثر اور مستحکم چارجنگ کو یقینی بناتا ہے۔
سی آر آر سی دالیان سی آر آر سی کارپوریشن کا ماتحت ادارہ ہے جو چین میں ٹرین کی پیداوار کا سب سے بڑا ادارہ اور دنیا میں ریل ٹرانزٹ آلات کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link