اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعلاقائی ممالک فلپائن۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کے مخالف ہیں،چینی وزارت خارجہ

علاقائی ممالک فلپائن۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کے مخالف ہیں،چینی وزارت خارجہ

فلپائن کے شہر کویزون میں فلپائن کی مسلح افواج کے صدر دفتر کےگیٹ کے سامنے مظاہرین فلپائن۔ امریکہ مشترکہ فوجی مشقوں کے خلاف پلے کارڈ اٹھائے احتجاج کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ فلپائن کی جانب سے امریکہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقوں کے انعقاد کے فیصلے کو علاقائی ممالک نے ناپسند کیا ہے اور اس کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان گو جیاکن نے یہ بات امریکہ اور فلپائن کے درمیان پیر سے شروع ہونے والی سالانہ فوجی مشقوں کے جواب میں کہی۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب بیجنگ اور منیلا بحیرہ جنوبی چین پر تنازع کا شکار ہیں۔

ترجمان نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ دنیا یکطرفہ عمل، تحفظ پسندی اور غنڈہ گردی سے متاثر ہورہی ہے۔ خطے کے ممالک خطے کو مستحکم رکھنے اور مسائل کے حل کے لئے زیادہ سے زیادہ یکجہتی، ہم آہنگی اور مشترکہ کوششوں پر زور دے رہے ہیں۔

اس پس منظر میں فلپائن نے خطے سے باہر اس ملک کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں کرنے کا انتخاب کیا اور اس میں تزویراتی اور تکنیکی ہتھیار شامل کئے، جو خطے کے  تزویراتی استحکام اور اقتصادی امکانات کے لئے نقصان دہ ہیں ،جس کی وجہ سے وہ علاقائی ممالک کی مخالف صف  میں کھڑے ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی ممالک کی طرف سے اس اقدام  کی مذمت اور مخالفت کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ خالصتاً چین کا داخلی معاملہ ہے اور یہ چین کے بنیادی مفاد میں ہے۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین کسی بھی ملک کی طرف سے تائیوان کے معاملے کو بہانہ بناکر خطے میں فوجی تعیناتی کو مضبوط کرنے، کشیدگی اور محاذ آرائی کو بڑھانے اور علاقائی امن و استحکام کو خراب کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم متعلقہ فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تائیوان کے معاملے پر اشتعال انگیزی نہ کریں۔ جو لوگ آگ سے کھیلتے ہیں وہ اس میں جل کرختم ہو جائیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!