اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکآذربائیجان-چین تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں،صدر علیوف

آذربائیجان-چین تعلقات مسلسل ترقی کر رہے ہیں،صدر علیوف

قازقستان کے شہر آستانہ میں صدر شی جن پھنگ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے 24ویں اجلاس سے قبل آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف سے مصافحہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

باکو(شِنہوا)آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ قدیم تاریخ اور مستحکم روایات پر مبنی آذربائیجان-چین تعلقات مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔

آذر بائیجان کے صدر نے شِنہوا کو دئیے گئے حالیہ تحریری انٹرویو میں امید ظاہر کی کہ ان کا چین کا آئندہ سرکاری دورہ دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو مزید گہرا کرے گا۔

2014 اور 2015 میں چین کے اپنے گزشتہ دوروں کے ساتھ ساتھ 2019 میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں اپنی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے علیوف نے کہا کہ ان کے پاس چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقاتوں اور نتیجہ خیز بات چیت کی خوشگوار یادیں ہیں۔

علیوف نے کہا کہ چین دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ اس کی ترقی نہ صرف چینی عوام کے لئے مفید ہے بلکہ عالمی مفادات میں بھی کردار ادا کرتی ہے۔

علیوف نے کہا کہ جولائی 2024 میں آذر بائیجان اور چین نے تزویراتی شراکت داری قائم  کرنے کےمشترکہ اعلامیہ پر دستخط کئے جس میں مختلف شعبوں میں تعاون کے دائرے کو وسعت دینے، بین الاقوامی تعاون کو مضبوط کرنے اور علاقائی و عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے زور دیا کہ چین کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا آذربائیجان کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے بالخصوص باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون آگے بڑھانا خاص اہمیت کا حامل ہے۔

آذر بائیجان کے صدر نے حوالہ دیا کہ آذربائیجان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی حمایت کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے ممالک کے درمیان روابط مضبوط بنائے، بات چیت کو فروغ دیا اور بین الاقوامی تجارت کے نئے مواقع پیدا کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!