یہ شِنہوا نیوز ہے۔
چین میں 2025 کے دوران اناج کی پیداوار میں مزید اضافے کی توقع کی جا رہی ہے جو گزشتہ سال کے ریکارڈ 70 کروڑ 65 لاکھ ٹن سے بھی زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
ملک بھر میں اناج اور دیگر اہم زرعی اجناس کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے چین اپنی زرعی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔
وزارت زراعت و دیہی امور کے تحت چینی ایگریکلچر آؤٹ لُک کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق، آئندہ سال چین کی اناج پیداوار 70 کروڑ 90 لاکھ ٹن تک پہنچنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ممکنہ اضافے کی وجہ فی ایکڑ پیداوار میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور کسانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی ہے جو اناج کی کاشت اور پیداوار میں نظر آ رہی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link