اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سیاحت کے فروغ کے لئے مہم کا آغاز

چین میں سیاحت کے فروغ کے لئے مہم کا آغاز

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے ضلع ہوانگ پو میں شنگھائی انٹرنیشنل فلاور شو 2025  کے مقام پر ایک غیر ملکی سیاح پھولوں کے ساتھ تصویر بنوارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے 15 ویں چائنہ سیاحتی دن پر توجہ مرکوزکرتی سیاحت کے فروغ کی ایک مہم شروع کردی ہے۔یہ دن 19 مئی کو منایا جائے گا۔

وزارت کے ایک عہدیدار لی شیاؤ یونگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 31 مئی تک جاری رہنے والی اس مہم میں ملک بھر کے سیاحوں کے لئے 6 ہزار سے زیادہ مفید اقدامات کئے جائیں گے،اس میں 1 ارب یوآن (تقریباً 13 کروڑ 87 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) سے زائد کی سبسڈی مے توآن اور علی پے سمیت  60 سے زائد تعاون پر مبنی ادارے مہیا کریں گے۔

لی نے کہا کہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس مہم میں اندرون ملک سیاحت کے فروغ کو اجاگر کیا جائے گا، وزارت دیگر حکام کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ اندرون ملک سیاحت کو زیادہ آسان بناکر زیادہ متنوع سیاحتی مصنوعات فراہم کی جا سکیں۔

لی نے مزید کہا کہ سمندر پار سیاحتی اداروں کو مقامات کے دوروں اور کاروباری بات چیت کے لئے چین مدعو کیا جائے گا جبکہ بیرون ملک چینی سیاحتی وسائل کو فروغ دیا جائے گا۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کے سرحدی افسران نے غیرملکی شہریوں کے 1 کروڑ 74 لاکھ 40 ہزار سرحد پار دورے نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 33.4 فیصد اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!