امریکہ کے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کی عمارت نظر آ رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین نے ہانگ کانگ سے متعلق معاملات پر قابل اعتراض رویہ رکھنے والے امریکی کانگریس کے ارکان، عہدیداروں اور این جی اوز کے سربراہوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گوجیاکن نے یہ بات روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ امریکہ کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں چینی مرکزی حکومت کے ادارے کے متعدد عہدیداروں اور ہانگ کانگ ایس اے آر کی حکومت پر پابندیوں کے اعلان کے بعد کیا چین جوابی اقدامات کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ ایس اے آر میں چینی مرکزی حکومت کے ادارے کے 6 عہدیداروں اور ہانگ کانگ ایس اے آر کی حکومت پر امریکہ کی غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں ہانگ کانگ کے معاملات سمیت چین کے داخلی معاملات میں شدید مداخلت اور بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی تعلقات کو چلانے والے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے انسداد غیر ملکی پابندیوں کے قانون کے مطابق چین نے ہانگ کانگ سے متعلق امور پر قابل اعتراض رویہ رکھنے والے امریکی کانگریس کے ارکان، عہدیداروں اور این جی او کے سربراہوں پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہانگ کانگ چین کا ہے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں امریکی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ سے متعلق امور پر امریکہ کے غلط طرز عمل کو یقینی طور پر چین کے ٹھوس ردعمل اور جوابی اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link