چینی وزیر خارجہ وانگ یی (سامنے بائیں سے دوسرے) جاپان اور جمہوریہ کوریا کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا (سامنے دائیں سے دوسرے) سے ٹوکیو میں ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
ٹوکیو(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس پر اعتماد رکھتے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات ٹوکیو میں جاپان اور جمہوریہ کوریا کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا سے ملاقات میں شرکت کے دوران کہی۔
وانگ یی نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون جلد شروع ہوا، اس نے بہت سے نتائج حاصل کئے اور اس میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، علاقائی امن و استحکام کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا تعاون مزید مضبوط ہوگا اور خطے کے ممالک مختلف بیرونی چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہوں گے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ مل کر دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے بارے میں درست نکتہ نظر قائم کرنے، کثیرجہتی کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی نظام میں اقوام متحدہ کے بنیادی کردار کا تحفظ کرنے، تعاون کو مسلسل فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
