چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر فوژو میں لوگ 5ویں چین سرحد پار ای کامرس تجارتی میلہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے ای کامرس کے شعبے نے 2025 کے پہلے 2 ماہ میں ترقی کی مستحکم رفتار کا مظاہرہ کیا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق مصنوعی ذہانت اور ملک کے اشیائے صرف کے تبادلہ پروگرام نے آن لائن سامان کی فروخت کی مستحکم ترقی میں حصہ ڈالا۔ انسان نما روبوٹ اور دیگر مجسم ذہین مصنوعات ڈیجیٹل کھپت میں نمایاں خصوصیات کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔
سرکاری اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنوری-فروری کے عرصے میں مادی اشیا کی پرچون فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہوا جو اشیائے صرف کی 4 فیصد ترقی سے زائد ہے۔
وزارت نے بتایا کہ ویزا فری پالیسیوں کی توسیع جیسے پالیسی اقدامات کی بدولت آن لائن خدمات میں بھی اس مدت میں مسلسل ترقی دیکھنے کو ملی جس میں آن لائن سیاحتی خدمات کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 35.9 فیصد اضافہ ہوا۔
