اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے تجارتی پالیسی کی ڈبلیو ٹی او قوانین سے مزید مطابقت...

چین نے تجارتی پالیسی کی ڈبلیو ٹی او قوانین سے مزید مطابقت کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں خدمات کی تجارت کے عالمی میلہ کے دوران لوگ ماحول دوست شہری ترقی سے متعلق سینڈ ٹیبل ماڈل دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ریاستی کونسل کے جنرل دفتر نے ملک کی مزید وسعت کی وسیع تر کوششوں کے دوران تجارتی پالیسی کی عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) کے قوانین سے مطابقت مزید مستحکم کرنے کے لئے رہنما اصول جاری کئے ہیں۔

رہنما اصولوں میں کہا گیا ہے کہ نئی تجارتی پالیسیوں کے تعارف سے پہلے مطابقت کا جائزہ ضروری پیشگی شرط ہونی چاہئے جس میں تمام سطح کی حکومتوں کو ڈبلیو ٹی او معاہدوں اور چین کے وعدوں کے مطابق مجوزہ تجارتی پالیسیوں کا جائزہ لینا ہوگا۔

وزارت تجارت کے ایک عہدیدار نے رہنما اصولوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی پالیسی کی مطابقت کی کوششوں کو مستحکم کرنا عالمی سطح پر ایک اعلیٰ معیار کے کاروباری ماحول کے قیام اور یکساں قومی منڈی کے قیام کے فروغ کے لئے سازگار ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ غیر امتیازی اور شفاف پالیسی فریم ورک کو یقینی بنانے سے پیداوار کے عوامل کے روانی سے بہاؤ اور وسائل کی موثر تقسیم کو فروغ ملے گا اور منڈی کے مزید مواقع کھلیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!