بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ وہ جاپان سے ریسورسینول کی درآمد پر اتوار سے اگلے 5 سال کے لئے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی جاری رکھے گا۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ چین جاپان سے درآمد کردہ ریسورسینول پر 40.5 فیصد ٹیرف جاری رکھے گا۔
یہ فیصلہ مارچ 2024 میں چین کی ریسورسینول انڈسٹری کی درخواست پر شروع کئے گئے حتمی جائزے کے بعد کیا گیا تھا۔ وزارت نے کہا کہ جائزے میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ اگر اینٹی ڈمپنگ اقدامات کو ختم کردیا جاتا ہے تو جاپان سے درآمد شدہ ریسورسینول کی ڈمپنگ جاری رہ سکتی ہے یا دوبارہ ہوسکتی ہے، جس سے ممکنہ طور پر ملکی صنعت کو مسلسل یا نئے سرے سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔
توسیع شدہ اقدامات کے تحت ڈیوٹی کی شرح 2013 اور 2019 میں طے شدہ شرح سے تبدیل نہیں ہوگی۔
ریسورسینول یا ایم۔ڈائی ہائیڈروکسی بینزین ٹائر اور دیگر فائبر پر مبنی ربڑ کے سامان کی تیاری کے لئے استعمال ہونے والا ایک ضروری جزو ہے۔
