اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین جاپان کے ساتھ نوجوانوں کے تبادلے کو فروغ دینے کا خواہاں...

چین جاپان کے ساتھ نوجوانوں کے تبادلے کو فروغ دینے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ یی جاپان۔ چین فرینڈشپ پارلیمنٹیرینز یونین کے چیئرمین توشی ہیرونکائی سے ملاقات کررہےہیں۔(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین جاپان کے ساتھ عملی تعاون اور مختلف شعبوں بالخصوص نوجوانوں کے تبادلوں کو مضبوط بنانے کو تیار ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے ان خیالات کا اظہار جاپان کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل توشی ہیرو نکائی اور جاپان۔ چین فرینڈشپ پارلیمنٹیرینز یونین اور دیگر جاپانی دوستوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

چین۔ جاپان امن اور دوستی کی اصل خواہش کے مطابق دوطرفہ تعلقات کی ترقی کو فروغ کے لئے نکائی کے دیرینہ عزم کو سراہتے ہوئے وانگ یی نے نکائی اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے جاپانی دوستوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ چین۔ جاپان تعلقات کی مضبوط اور مستحکم ترقی میں کردار ادا کریں۔

وانگ یی نے کہا کہ 2024 میں چین نے کمزور عالمی معاشی بحالی اور بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ جیسے مسائل پر قابو پایا، 5 فیصد معاشی نمو حاصل کی اور مضبوط لچک اور وسیع امکانات کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی اقتصادی ترقی میں اپنا تقریباً 30 فیصد تک حصہ برقرار رکھا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی اعلیٰ معیار کی ترقی دوطرفہ تعاون کے لئے اہم مواقع لائے گی۔ چین جاپان کے ساتھ ذیلی قومی تبادلوں کو فعال کرنے، ایک دوسرے کی ترقی میں مسلسل مدد کرنے اور دوطرفہ تعلقات کے لئے عوامی حمایت کو مستحکم کرنے کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

جاپان کی جانب سے توشی ہیرو نکائی اور دیگر نے جاپان۔ چین تعلقات کی بہتری اور ترقی کی رفتار پر مثبت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کو فروغ دینا بہت اہمیت کا حامل ہے اور وہ جاپان۔ چین دوستی کے مقصد کے لئے پرعزم رہیں گے اور دوطرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!